رابی پیرزادہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اپنے خون کا عطیہ دیں گی

پیر 28 مئی 2018 16:48

رابی پیرزادہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اپنے خون کا عطیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء)گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ 14جون کو تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اپنے خون کا عطیہ دیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14جون کو عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر رابی پیرزادہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو اپنے خون کا عطیہ دیں گی۔ رابی پیرزادہ اس حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کریں گی جس میں ملک کی نامور شخصیات بھی شریک ہوں گی۔