کیون پیٹرسن بھی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ’’ فین ‘‘ ہوگئے

پیر مئی 16:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے بھی شاندار الفا ظ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفرا ز احمد کی تعریف کرڈلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرکٹ ماہرین کو حیران کرتے ہوئے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی جس پر کئی غیر ملکی کرکٹ ماہرین نے بھی پاکستانی ٹیم کے بے انتہا تعریف کی۔سابق برطانوی کپتان کیون پیٹر سن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ پاکستان کی اس جیت پر مجھے کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے ، میں نے پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلا ہے ، ان میں جیت کو پانے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے ،مکی آرتھر بھی اس جیت پر کامیابی کے مستحق ہیں‘‘۔