دودھ و گوشت کی پیداوار بڑھانے کے توسیعی و آگاہی منصوبے پر تربیت کا سلسلہ جاری

پیر 28 مئی 2018 16:55

چیچہ وطنی۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک دودھ اور گوشت کے پیداوار بڑھانے کے توسیعی و آگاہی منصوبے کے تحت سکول طلبہ اور مویشی پال حضرات میں تربیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ گوشت اور دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے ، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتائی ، انہوں نے بتایا کہ اب تک 72تعلیمی اداروں کے 4ہزار سے زائد طلبا و طالبات کو ٹریننگ دی جا چکی ہے جبکہ 1500کے قریب فارمرٹریننگ سیشنز بھی منعقد کئے گئے ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ ان ٹریننگ سیشنز کا مقصد بچوں اور مویشی پال حضرات کو گوشت ،دودھ اور انڈوں کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ تربیتی پروگرام شیڈول کے مطابق ابھی جاری ہیں-

متعلقہ عنوان :