موٹر وے پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے، انسپکٹر الفت

پیر 28 مئی 2018 16:57

سرگودھا۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) موٹر وے پولیس کے سینئر پٹرول آفیسر انسپکٹر الفت عباس نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ بہترین اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

وہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹر وے شیخ عمر اور ایس ایس پی کامران عادل کی ہدایت پر بیٹ ایریا سیال موڑ پر ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے بارے لیکچر دے رہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اس ضمن میںتمام بس سٹینڈ ز پر سیکورٹی کو سخت بنایا جارہاہے ۔ اس طرح تمام ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی اور حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے آگاہی لیکچر ز دیئے جار ہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :