پاکپتن، دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ اسٹیشن و بوتھ بنا دئیے گئے

پیر 28 مئی 2018 16:57

پاکپتن۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پاکپتن-- ڈسٹرکٹ سیشن جج پاکپتن ملک مشتاق احمد اوجلہ نے بتایا کہ ضلع پاکپتن کی دو قومی اور پانچ پنجاب اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ بنا دئیے گئے ہیں،قومی اسمبلی این اے 145کیلئے 446پولنگ اسٹیشن اور 1052پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،قومی اسمبلی این اے 146کیلئے 464 پولنگ اسٹیشن اور 1079پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،پنجاب اسمبلی پی پی 191کیلئے 172پولنگ اسٹیشن اور431 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،پنجاب اسمبلی پی پی 192کیلئے 177پولنگ اسٹیشن اور 421پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،پنجاب اسمبلی پی پی 193کیلئے 177پولنگ اسٹیشن اور 426پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،پنجاب اسمبلی پی پی 194کیلئی197 پولنگ اسٹیشن اور 426پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،پنجاب اسمبلی پی پی 195کیلئے 187پولنگ اسٹیشن اور 441پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔