صراٖفہ بازار عارفوالا میں ڈکیتی کے دوران تاجروں نے ایک ڈاکو پکڑلیا، 5ساتھی فرار

پیر 28 مئی 2018 16:57

پاکپتن۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) صراٖفہ بازار عارفوالا میں ڈکیتی کے دوران تاجروں نے ایک ڈاکوکوپکڑلیاجبکہ اس کے 5ساتھی فرارہوگئے، تفصیلات کے مطابق صراٖفہ بازار عارفوالا میں چھ ڈاکوئوں نے ایک صراف کو لوٹنے کی کوشش کی تو تمام تاجر اکھٹے ہو گئے جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو کوتاجروں نے پکڑلیا،واقعہ کے پانچ منٹ بعد پولیس موقع پرپہنچی اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ باقی پانچ ڈاکوبھی جلد گرفتار کرلئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :