پاکپتن،جوڈیشل حوالات میں دو ملزموں میںتلخ کلامی ، ایک ملزم شدیدزخمی

پیر 28 مئی 2018 16:57

پاکپتن۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) جوڈیشل حوالات میں مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزموں میںتلخ کلامی کے بعد جھگڑاہوگیاجس کے نتیجہ میں ایک ملزم وسیم شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کانسٹیبل محمد اسحاق جب قیدیوںکو لے کرجوڈیشل حوالات میںآیا اور ہتھکڑیاں کھول دیں تو دو قیدی وسیم ولد بشیر اور لطیف آپس میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑ پڑے ،ملزم لطیف نے شدید تشد د کا نشانہ بنا کر قیدی وسیم ولد بشیر کوشدید زخمی کر دیا ۔ریسکیو1122 شدید زخمی قیدی وسیم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :