ہمیں ایٹمی قوت کیساتھ تعلیم کے میدان میں بھی خود کو مضبوط کرنا ہو گا، حنا پرویز بٹ

پیر مئی 16:57

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ہمیںایٹمی قوت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی خود کو مضبوط کرنا ہو گا، 28مئی پاکستان کی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، محمد نواز شریف نے پانچ ارب ڈالر کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے، امریکہ اور یورب کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط ایٹمی قوت بنایا گیا ، پوری قوم آج فخر کے ساتھ سر بلند کر سکتی ہے، پاکستان ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیا کے نقشے پر ایک نئی طاقت بن کر سامنے آیا ، پاکستان دفاعی طور پر آج اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء ہال میں ’’یوم تکبیر‘‘ کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جرات مند اور بہادر افواج نے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا ہے، سکیورٹی اداروں کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن قائم ہوا ہے، دہشتگردی جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے ان کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔