صدر نیشنل بینک کی خواہش ہے کہ پورے ملک میں کھیلوں کا انعقاد کیا جائے،

گروپ ہیڈ نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس

پیر 28 مئی 2018 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک نے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی خواہش ہے کہ نیشنل بینک کے تحت پورے پاکستان میں کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ گرانڈوز آباد ہوں اور ہسپتال ویران اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں یہ بات انہوں نے نیشنل بینک فٹبال ٹیم کی جام محمدیوسف فٹبال ٹورنامنٹ کی جیت پر دیے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،جمال باقر رضا، انور فاروقی ، ناصر اسمیل ،محمدقاسم اور دیگر موجود تھے ۔شوکت محمود خٹک نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ میں نیشنل بینک کی فٹبال ٹیم سے ملاقات کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا جام محمدیوسف فٹبال ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر نے پر فٹبال ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔جبکہ شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے جام محمدیوسف فٹبال ٹورنامنٹ کی پرفارمنس سے آگاہ کیا اور بتایا کے فٹبال ٹیم نے بڑے دلچسپ مقابلے کے بعد فتح سے ہمکنار ہوئی ۔اس موقع پر خالد پراچہ ،عارف علی بھوپالی ،زاہد شہاب ،پرویز اقبال اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :