فاٹا کا کے پی کے میں انضمام قومی امنگوں کے عین مطابق ہے،ترجمان ایم ایم اے سندھ

پیر 28 مئی 2018 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ فاٹا کاکے پی کے میں انضمام قومی امنگوں کے عین مطابق ہے،فاٹا کے عوام کو ایف سی آر کے کالے قانون سے بالاآخر نجات مل گئی ،جماعت اسلامی کے سابق امیر مرحوم قاضی حسین احمد سے لیکر موجودہ امیر سینیٹر سراج الحق کے قیادت میں جماعت اسلامی نے اس حوالے سے بڑی جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ فاٹا کے عوام پاکستانی شہری ہیں جنہوں نے قیام پاکستان سے لیکر سالمیت پاکستان تک ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ،اسلئے ان کو برابری کے حقوق ملنے چاہیں،فاٹا کا کے پی کے میں انضمام کے بعد وہاںکے عوام کے مسائل حل اور ترقی کے برابری کے مواقع ملیں گے۔تاہم اس فیصلے سے اختلافات کرنے والوں کے تحفظات کو ختم کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں۔