میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مختلف یونین کونسلوں میں عوامی رابطہ مہم کاآ غاز کردیا

پیر 28 مئی 2018 17:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) میئر سکھر میونسپل کارپوریشن بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مختلف یونین کونسلوں میں عوامی رابطہ مہم کاآ غاز کردیاہے تاکہ منتخب بلدیاتی قیادت اورشہریوں بالخصوص پی پی پی ورکرز کے درمیان ملاقات ہوتی رہے اورمیئرسکھر ،ڈپٹی میئراوریونین کمیٹیز کے چیئرمین بھی عوامی مسائل سے آ گاہ رہیں، اس سلسلہ میں میئرسکھر ارسلان اسلام شیخ ، ڈپٹی میئر طارق چوہان ،صدرپی پی پی مشتاق احمد سرہیو ، یو سی چیئرمین میر عبدالرحمن مینگل ،انفارمیشن سیکرٹری اظہرحسین چوہدری ،حاجی روشن علی اور دوسرے رہنمائوں نے غزنوی پارک مین مختیار احمدکمبوہ کے ہمراہ یوسی کے مکینوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سے آ گہی حاصل کی جبکہ سومرہ برادری ،بھٹوبرادری اور خاص طورپریوسی 10کے پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کیں اس سلسلہ میں میئرہائوس میں اتوار کو بھی یوسی 10کے کارکنوں سے ملاقات کی ان رہنمائوں نے پارٹی کارکنوں سے تفصیلی بات چیت کی اورمسائل سے آ گہی حاصل کی میئرسکھر نے اس موقعہ پر کہا کہ بلدیہ سکھر کی قیادت اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی پر مشتمل ہے لہٰذا ہمیں شہری مسائل کومل جل کر حل کرنا ہے یہ ملاقات کارکنوںسے ملنے کے لئے رکھی گئی ہے اورماہ رمضان المبارک میں یہ سلسلہ جاری رہے گامیئرسکھر نے کہا کارکنوں کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔