کراچی،کل سے ہونیوالے انٹر امتحانات کے اوقات تبدیل کردیئے گئے

پیر 28 مئی 2018 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) کراچی انٹر بورڈ نے شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر کل منگل سے ہونے والے امتحانات کے وقت میں تبدیلی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر 29 مئی سے 13جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے وقت کے مطابق امتحانات ساڑھے 8بجے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہیٹ ویو کے پیش نظر انٹر بورڈ نے امتحانی پرچوں کی تاریخیں تبدیل کر دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :