ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، گورنرسندھ
پیر 28 مئی 2018 17:04
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے کہا کہ قانون ساز ی سے لیکرنچلی سطح تک ان کو بھرپور نمائندگی حاصل ہے جبکہ ملکی قوانین میں اقلیتیوں کومکمل تحفظ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ہندو برادری نے اہم قومی خدمات انجام دیتے ہوئے ملکی معیشت ، دفاع ، سلامتی ، استحکام اور سماجی شعبہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور آج بھی تعلیم، صحت ، بلدیاتی اداروںسمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ہندو برادری دیگر شہریوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مکمل آزادی حاصل ہے ان کے مذہبی مقامات ، ثقافت اور تہذیب کی علامات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے اس ضمن میں ہندو برادری کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرے تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کی رفتار کو مزید تیز کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں جمہوریت تسلسل سے جاری ہے ۔ موجودہ حکومت 31 مئی کو اپنی 5 برس کی معیاد مکمل کرنے جارہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ ملکی معاملات اور انتخابات کے انعقاد کے لئے کام شروع کردے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امن و امان ، توانائی اور قومی معیشت کے استحکام پر بھرپور کام کیا جس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں ۔ملاقات میںرام ناتھ مشرانے گورنرسندھ کو صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں ہندوبرادری کے کردار ، مسائل اور درپیش مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی ، معاشی ، اقتصادی ، صنعتی اور کاروباری سرگرمیوں سمیت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل میں گورنرسندھ نمایاں کردار ادا کررہے ہیں جو دیگر اقلیتوں کی طرح کہ ہندو برادری کے لئے بھی خوش آئند ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.