موجودہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی بلند ترین شرح کے ساتھ اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے ،ْخرم دستگیر خان

پیر 28 مئی 2018 17:10

موجودہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی بلند ترین شرح کے ساتھ اپنی مدت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیر دفاع و امور خارجہ خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی بلند ترین شرح کے ساتھ اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مجموعی ملکی پیداوار کی شرح کو ریکارڈ 5.8 فیصد تک پہنچا دیا ہے جو پچھلے 13 سال میں بلند ترین شرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے افراط زر کی شرح کو کم کیا ہے اور یہ اس وقت کم ترین سطح پر ہے۔

متعلقہ عنوان :