سیاسی جماعتوں کا نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کے اعلان کا خیرمقدم

عمران خان کی ناصر الملک کو مبارکباد ،ْ فواد چوہدری کا نیک خواہشات کا اظہار تعیناتی جمہوریت کی بالادستی کی جانب اہم قدم ہے ،ْبلاول بھٹو ز رداری توقع ہے جسٹس ناصر الملک صاف و شفاف انتخابات کرانے میں کردار ادا کریں گے ،ْ صاحبزادہ طارق اللہ

پیر مئی 17:15

سیاسی جماعتوں کا نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کے اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ،ْعوامی نیشنل پارٹی ،ْپشتونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت دیگر نے نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصرالملک کے نام کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بذریعہ ٹوئٹ جسٹس (ر) ناصر الملک کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور پوری جماعت کی جانب سے جسٹس (ر) ناصرالملک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس (ر) ناصر الملک کو نگراں وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی جمہوریت کی بالادستی کی جانب اہم قدم ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی ،ْپشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی جسٹس (ر) ناصرالملک کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔۔جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جسٹس (ر) ناصرالملک کا نام قبول ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ صاف و شفاف انتخابات کرانے میں کردار ادا کریں گے۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ناصرالملک کی بطور نگراں وزیراعظم نامزدگی خوش آئند ہے۔