نواز شریف کا عیدالفطر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں منانے کا فیصلہ

پیر 28 مئی 2018 17:15

نواز شریف کا عیدالفطر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں منانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عیدالفطر اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف رمضان المبارک کے آخری ہفتہ میں لندن جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے ساتھ ساتھ عیدالفطر بھی ان کے ساتھ ہی منائیں گے۔ مریم نواز شریف بھی اپنے والد کے ہمراہ لندن جائیں گی اور عید بھی وہاں منائیںگی۔خیال رہے چند روز قبل کلثوم نواز کا لندن کے ہارلے کلینک میں طبی معائنہ کیا گیاجس میں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آ رہی ہے،وہ گزشتہ کافی عرصہ سے لندن میں زیر علاج ہیں۔