Live Updates

محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ،خواجہ سعد رفیق

پیر 28 مئی 2018 17:15

محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ،جذبوں کو مصنوعی طریقے سے بدلہ نہیں جا سکتا، لوگوںکو چونا لگا کر اور وفا داریاں تبدیل کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں جواب مل جائے گا۔وفاقی وز یر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یہ بات دورہ اوکاڑہ کے موقع پر مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا جبکہ عمران خان نے کے پی کے کا برا حال کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میںہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہو نی چاہیے، مخالفین جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر یں 25جولائی کو ملک کے عوام مسلم لیگ( ن) کے حق فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا دور حکومت ملک کی ترقی خوشحالی اور شفافیت کے حوالے سے بھرپور گزرا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جذبوں کو مصنوعی طریقے سے بدلہ نہیں جا سکتا، لوگوںکو چونا لگا کر اور وفا داریاں تبدیل کرنیوالوں کو آئندہ الیکشن میں جواب مل جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات