سابق صدر پرویز مشرف نے نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس ناصر الملک کے نام پر اتفاق کو خوش آئند قراردیدیا

امید ہے جسٹس ناصر الملک بطور نگران وزیراعظم انتخابات شفاف بنانے میں کردار ادا کرینگے، بیان

پیر 28 مئی 2018 17:16

سابق صدر پرویز مشرف نے نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس ناصر الملک کے نام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے نگران وزیراعظم کے لئے سابق چیف جسٹس، جسٹس(ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جسٹس (ر) ناصر الملک کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جسٹس (ر)ناصر الملک بطور نگران وزیراعظم انتخابات کو شفاف بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔