بلوچستان کی بیوروکریسی میں اہم تقریاں و تبادلے

پیر 28 مئی 2018 17:16

بلوچستان کی بیوروکریسی میں اہم تقریاں و تبادلے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) بلوچستان کی بیوروکریسی میں اہم تقریاں و تبادلے ،محکمہ نظم و نسق کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم حیدر علی شیخو کا تبا دلہ کر کے انہیں سیکرٹری مذہبی امور ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی کا تبادلہ کر کے انہیں چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری حافظ عبدالباسط کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جبکہ انکے پاس وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کااضافی چارج بھی ہوگا،اس کے علاوہ سیکرٹری مذہبی امور عبدالفتح بھنگر کا تبادلہ کر کے انہیں سی ایم آئی کا رکن تعینات کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :