Live Updates

پاکستانی عوام کی سب سے سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے ، سردارسربلند جوگیزئی

نواز ٹولہ باریاں لیکر قوم اور ملک سے وفا نہ کرسکا،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی بلوچستان

پیر 28 مئی 2018 17:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عوام کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے نواز ٹولہ باریاں لیکر قوم اور ملک سے وفا نہ کرسکا خدمت کے نام پر لوٹ مار کی گئی بھوک افلاس بے روزگاری خودکشی مہنگائی بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ قوم کو (ن) لیگ نے تحفے دئے قوم ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی بلکہ ووٹ کے زریعے ان سے انتقام لے گی،پی ٹی آئی 2018ء کے انتخابات میں بھر بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پراپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

یہ بات انہوں نے پیر کو پیپلزپارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل میں پیپلز پارٹی موسیٰ خیل کے صدر ایم ظاہر خان موسیٰ خیل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے کہی اس موقع پیپلز سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،عزیز زرکون اوردیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ اور طاقت ہیں دنیا دیکھے گی کہ بھٹو کے چاہنے والے ناقابل شکست قوت بن کر انتخابی میدان میں اتریں گے اور فتح حاصل کریں گے پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس سوائے رونے دھونے اور کھوکھلے دعوں کے سوا کچھ بھی نہیں جب پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ سکون کا سانس لیتے ہیں نوجوانوں کو ملازمتیں ملتی ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان بھر سے صوبائی اورقومی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریگی آئند چند روز میں انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018ء کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ بھر پور طریقے سے انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات