اوکاڑہ اور گرد ونواح میں تشدد اور لڑائی جھگڑے کے چار واقعات میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

پانچ عورتوں سمیت 23 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے

پیر مئی 17:17

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) اوکاڑہ اور گرد ونواح میں تشدد اور لڑائی جھگڑے کے چار واقعات میں تین خواتین سمیت پانچ افراد کوزخمی کردیاگیا،،پولیس نے پانچ عورتوں سمیت 23ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 52ٹو ایل کے رہائشی علی حسن پر الیاس ، عاصم ،ارشاد اور ریاض نے تشدد کیاجس سے اس کی کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی چک 45جی ڈی کی رہائشی نواب بی بی کواس کے جیٹھ نصیر احمد اور دیگر رشتہ داروں ، ناصر ، زبیدہ بی بی ، مناں بی بی اور مشتاق کے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا یااس دوران اس کے طلائی زیوارت بھی چور ی ہوگئے چک 12ون آر کی رہائشی فاخر ہ یوسف کے گھر ریاض اس کے بھائی ممتاز ، عمران، محمد حسین،زبیدہ بی بی ،عابدہ بی بی ، ریاض بی بی وغیرہ زبردستی داخل ہوگئے اسے او ر اس کی والد عذرا بی بی کو تشددکانشانہ بنایااس دوران طلائی چین چوری کرلی ملزمان فاخرہ یوسف کارشتہ رقم لے کر کرنا چاہتے تھے جس فاخرہ اور اس کی والدنے انکار کر دیا تھا قصبہ اسد اللہ پور میں فریاد اور عمیر نے طالب حسین کے ملازم غفور احمد کوتشدد کانشانہ بنایا جس سے اس کے ہاتھ کی انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی پولیس نے تمام مقدمات کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :