Live Updates

ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

یہ کتاب میری زندگی کی کہانی ہے،یہاں تک کیسے پہنچی، جتنے بھی لوگوں سے ملی ان کا کتاب میں ذکر کیا ہے،ریحام خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 مئی 2018 16:46

ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مئی 2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔ یہ کتاب میری زندگی کی کہانی ہے،آغاز سے لے کر اب تک جتنے بھی لوگوں سے ملی ان کا ذکر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عامر پر آنے والی ہے۔

۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔اسی متعلق ریحام خان نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کتاب میری آپ بیتی ہے اور میری زندگی کی داستان پر مشتمل ہے۔اور آغاز سے لے کر اب تک کی تمام باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کہ کیسے میں یہاں تک پہنچی۔

ریحام خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں نے ان لوگوں کا بھی اس کتاب میں ذکر کیا ہے جن سے میں ملی ہوں۔
ریحام خان کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آپ کی اس کتاب میں کوئی بھی دلچسپی نہ لیتا اگر آپ عمران خان کی بیوی نہ ہوتی۔آج آپ جس قدر مشہور ہیں اور اس کتاب سے جو بھی منافع حاصل کریں گی اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے ساتھ اس قوم کی تقدیر جڑی ہے۔پلیز اسے جلد شائع کروائیں اور 21کروڑ عوام کی دعائیں پائیں اس مقدس مہینےمیں۔یاد رہے ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔

تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔ خاص طور پر عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک جو بھی واقعات ہوئے ان سب کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہتحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پارٹی امور سے متعلق بھی کئی تفصیلات اس کتاب کا حصہ ہوں گی۔پارٹی کے چند اندورنی معاملات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جب کہ عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری،مراد سعید اور عندلیب عباس سے متعلق بھی اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات