محکمہ زراعت نے زرعی اجناس موسم کے مطابق کاشت کرنے کیلئے تحقیق شروع کردی

پیر 28 مئی 2018 17:18

لاہور۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے زرعی اجناس موسم کے مطابق کاشت کرنے کیلئے تحقیق شروع کردی ، منصوبہ کا مقصد کسانوں کو موسم کے مطابق فصلوں کی کاشت کرنے کیلئے اقدامات تجویز کرنا ہے ، اس سلسلہ میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے ایک منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کی آب و ہوا میں اعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں پر تحقیق اور تعارف کرایا جائے گا، اس منصوبے کی کل مالیت 3 کروڑ 46لاکھ روپے ہے جس میں سے 46لاکھ 57ہزار روپے سال 2017-18کیلئے مختص کئے گئے ہیں، اس منصوبہ کی کل مدت پانچ سال اور یہ منصوبہ چکوال کیلئے ہے، اس منصوبے کا مقصد خط پوٹھوہار کیلئے اعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں کی جدید اقسام کا انتخاب کرناہے،اس منصوبہ سے اعلیٰ قدر کی 9پھلدار فصلوں (پستہ، انجیر، چیکو، نیکٹرین، بیریز، انگور وغیرہ) کے 919پودوں کی درآمد اور ان پر تحقیق کا آغاز ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :