Live Updates

عمران خان کا اعتراض ،ْ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی کے لئے منظور آفریدی کا نام ڈراپ کردیا گیا

منظور آفریدی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے ،ْشوکت یوسفزئی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مئی 2018 17:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی کے لئے منظور آفریدی کا نام ڈراپ کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے منظور آفریدی کا نام مسترد کرتے ہوئے پرویز خٹک کو نگراں وزیراعلیٰ کے لیے دوسرا نام دینے کی ہدایت کی۔ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کے مطابق منظور آفریدی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا ہے اور آج وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے جو نام دیا ہے اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ہم نے نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوگیا تاہم پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ان کے نام پر اعتراض کیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات