جن الفاظ پر شکایت کی گئی تھی میں اس پر معذرت کرتا ہوں،مرادعلی شاہ

جوملک کو توڑنے کی بات کرے گا وہ ہمارا دشمن ہے، اس ملک میں رہنے والے سارے محب وطن ہمارے بھائی ہیں، ایوان میں خطاب

پیر مئی 17:34

جن الفاظ پر شکایت کی گئی تھی میں اس پر معذرت کرتا ہوں،مرادعلی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تقریر میں کہا تھا جب آپ آگئے تو اسے اپنا ملک تصور کریں، جو ملک کو توڑنے کی بات کرے گا وہ ہمارادشمن ہے۔پیر کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں موجود لوگوں کو عوام نے منتخب کرکے بھیجا، اس ایوان کا ہر ممبر قابل عزت ہے، کسی کوکوئی بھی مسئلہ ہوا ہمیشہ حل کی کوشش کی گئی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، نگراں سیٹ اپ کیلئے آئین میں طریقہ کار پر عمل کرینگے، کوشش ہے 31مئی تک نگراں سیٹ اپ پرفیصلہ کرلیں گے، نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو معاملہ ایوان میں پیش کر دیں گے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ الگ صوبے کی بات چیت میں کچھ الفاظ کہہ دیے تھے، میری درخواست پر ان الفاظ کو ہذف کرادیا تھا، کوئی اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا یہ بڑی قربانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تقریر میں کہا تھا جب آپ آگئے تو اسے اپنا ملک تصور کریں، کوئی الگ صوبے کا مطالبہ کرے تو جذباتی ہو جاتے ہیں، صوبے کی تحریک کو اسمبلی سے کامیاب کرانا ہوگا جو ناممکن ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جو ملک کو توڑنے کی بات کرے گا وہ ہمارا دشمن ہے، اس ملک میں رہنے والے سارے محب وطن ہمارے بھائی ہیں، جن الفاظ پر شکایت کی گئی تھی میں اس پر معذرت کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :