ٹنڈو غلام حیدر کے گائوں سومار لاشاری کے رہائشی افراد کا زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر مئی 17:37

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ٹنڈو غلام حیدر کے گائوں سومار لاشاری کے رہائشی افراد کا زرعی زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، سخت نعریبازی، زرعی زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو غلام حیدر کے گائوں سومار لاشاری کے رہائشیوں نے زرعی زمین پر قبضے کے خلاف عبدالکریم لاشاری، عبدالقیوم لاشاری، جان محمد لاشاری، عبدالشکور لاشاری، دوست علی لاشاری کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ بااثر افراد غلام عباس لیکی، غلام شبیر لیکی اور دیگر نے علاقے میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و حراس پھلایا، اور ہماری خاندانی زمین پر زبردستی قبضہ کر لیا، مسلحہ افراد نے زمین پر کام کرنے والے غریب ہاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقع کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی لیکن پولیس نے تاحال قبضہ مافیا کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی، بااثر افراد آئے روز علاقے میں ہوائی فارنگ کرتے ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف و حراس پایا جاتا ہے،مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے اور علاقے میں ہوائی فارنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :