مقبوضہ کشمیر ،مقدس ماہ رمضان بھی بھارتی فوج کی بربریت کو نہ روک سکا،2کشمیری نوجوان شہید

پیر مئی 17:37

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںمقدس ماہ رمضان میں بھی بھارتی فوج کی بربریت کو بریک نہ لگ سکے،،مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے،جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک جھڑپ کے دوران دو افراد کی شہادت کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں گزشتہ شب اس وقت ہوئیں، جب عسکریت پسندوں نے ککپورا نامی گاں کے قریب ایک بھارتی فوجی چھانی پر حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری کے علاوہ ایک فوجی بھی مارا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ شوپیاں کے علاقے میں پیش آنے والے ایک علیحدہ واقعے میں علیحدگی پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے ایک فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دینے کی کوشش کی۔ اس حملے میں تین فوجی زخمی ہو گئے۔