افغانستان، بینک گارڈ کی ملازمین پر فائر نگ ،4 افراد جاں بحق،2 زخمی

پیر 28 مئی 2018 17:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) افغانستان میں بینک گارڈ نے ملازمین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ایک بینک گارڈ نے ملازمین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں ایک بینک گارڈ نے ملازمین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ اوزرگان پولیس کے عہدے دار عبدالصمد شمس نے بتایا کہ شہر کے مرکز میں واقع ایک بینک کے گارڈ نے ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسے بعد ازاں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ حملہ آور کی کسی تنظیم سے وابستگی کی چھان بین جاری ہے ۔