شام ،بین الاقوامی تخفیف اسلحہ کانفرنس کا آئندہ 4ہفتوں کے لئے صدر منتخب

پیر 28 مئی 2018 17:37

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) شام بین الاقوامی تخفیف اسلحہ کانفرنس کا صدر منتخب ہو گیا، بشارالاسد کا نمائندہ اگلے 4ہفتے اس ادارے کی سربراہی کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام تخفیف اسلحہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا صدر ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے مطابق شامی صدر بشارلاسد کا ایک نمائندہ اگلے چار ہفتوں تک جنگی ہتھیاروں کے خاتمے کے اس واحد مستقل ادارے کی سربراہی کرے گا۔ دمشق حکومت پر اپنے ہی ملک میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ہے، جسے وہ مسترد کرتی ہے۔ شام کو یہ صدارت دیے جانے پر شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارے کانفرنس آن ڈِس آرمامنٹ کا دفتر جنیوا میں قائم ہے۔