اٹلی ، حکومت سازی کی کوشش ناکام،نامزد وزیر اعظم کی نئی حکومت تشکیل سے معذرت، دوبار انتخابات کا راستہ ہموار

پیر 28 مئی 2018 17:37

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) اٹلی میں حکومت سازی کی کوشش ناکام ہو گئی،نامزد وزیر اعظم جوزیپے کونٹے نے نئی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ، اٹلی میں دوبار انتخابات کا راستہ ہموار ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں حکومت سازی کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اطالوی صدارتی دفتر کے مطابق نامزد وزیر اعظم جوزیپے کونٹے نے نئی ملکی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ہے۔

انہیں 23 مئی کو حکومت سازی کی دعوت دی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ میں وزیر اقتصادیات کے لیے یورو اور جرمنی کے ناقد پالو ساوونا کا نام تجویز کیا گیا تھا، جسے صدر سرجیو ماتاریلا نے مسترد کر دیا۔ صدر کے بقول وہ کابینہ میں یورو زون سے نکلنے کی بات کرنے والے کو قبول نہیں کر سکتے۔ اٹلی میں اب دوبارہ نئے انتخابات کا راستہ کافی حد تک ہموار ہو گیا ہے۔