مصر ، معروف کارکن حازم عبدالعظیم جعلی خبریں پھیلانے، غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزام میں گرفتار

پیر 28 مئی 2018 17:41

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) مصر میں معروف سرگرم کارکن حازم عبدالعظیم کو جعلی خبریں پھیلانے اور غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں معروف سرگرم کارکن حازم عبدالعظیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عبدالعظیم کو ہفتے کو قاہرہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان پر جعلی خبریں پھیلانے اور غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عبدالعظیم نے چار سال قبل موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے حق میں مہم چلائی تھی تاہم بعد ازاں وہ السیسی کے بڑے ناقد بن گئے تھے۔ انہوں نے صدر کی حمایت کو اپنی ایک بڑی غلطی بھی قرار دیا تھا۔ وہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں مواصلات کے نائب وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :