(ن) لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، خطے میں طاقت کے توازن کیلئے ایٹمی قوت بننا ضروری تھا،

ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں ، وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا تقریب سے خطاب

پیر 28 مئی 2018 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، خطے میں طاقت کے توازن کیلئے ایٹمی قوت بننا ضروری تھا، پاکستان 28مئی کو ایٹمی قوت بنا، ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو یوم تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمیں اس دن کو یاد رکھنا چاہیے، میں عوام کے جذبے اور ولولے کی داد دیتا ہوں، پاکستان بنایا بھی مسلم لیگ نے تھا، عوام کو ملک میں عزت سے رہنا بھی میاں نواز شریف کے دور میں نصیب ہوا، خطے میں طاقت کے توازن کیلئے ایٹمی قوت بننا ضروری تھا، ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں، پاکستان 28مئی کو ایٹمی قوت بنا ، ملک کو ایٹمی طاقت مسلم لیگ نے بنایا۔

( ع ق)