کوئٹہ،سرکی روڈپردوٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف د رج

مقدمے میں 302،337اورسیون اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں

پیر 28 مئی 2018 17:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) سرکی روڈپردوٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کامقدمہ ایس ایچ اوکی مدعیت میں تھا نہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں 302،337اورسیون اے ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ شام کوئٹہ کی سرکی روڈ پرفائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور بھی مارے گئے تھے اور ان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرارہوگیاتھا۔