نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں' اداکارہ ثانیہ سعید

پیر مئی 17:53

نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں' اداکارہ ثانیہ سعید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتی'نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ہے پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :