میرے خلاف سازش کرنے والی پرفارمرزخود کو بہتر بنائیں'صائمہ خان

پیر 28 مئی 2018 17:53

میرے خلاف سازش کرنے والی پرفارمرزخود کو بہتر بنائیں'صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں صائمہ خان نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔میرے خلاف سازش کرنے والی پرفارمرزخود کو بہتر بنائیں میں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔