پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہی' پرفارمرمیگھا

پیر 28 مئی 2018 18:12

پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہی' ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) پرفارمرمیگھانے کہا ہے کہ ا سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہی' شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں میگھا نے کہا کہ میں ان دنوں اپنی گھریلومصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہوںبعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیامیگھانے کہا ا سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہے انتہائی محنت اور لگن سے فنکار کا نام بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :