بالی ووڈ‘ عالیہ بھٹ کی فلم راضی 2018 کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی

پیر 28 مئی 2018 18:12

بالی ووڈ‘ عالیہ بھٹ کی فلم راضی 2018 کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم راضی 2018 کی پہلی کامیاب ترین فلم بن گئی‘ فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جاسوسی پر مبنی فلم راضی نے ریلیز ہونے کے بعد 3 ہفتوں میں دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد کمالیے ہیں جبکہ کہ فلم راضی نے جہاں ایک طرف فلم ساز کے لیے خوب کمائی کی ہے وہی عالیہ بھٹ کو بھی بہترین اداکاری کی وجہ سے عروج پر پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

فلم 11 مئی کو دنیا بھر میں ریلیزکی گئی جو 3 ہفتے گزرنے کے باوجود بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ متنازع موضوع پر مبنی فلم راضی کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں 1971 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے پس منظر سے متعلق ہے جس میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی سہمت کا کردار ادا کررہی ہیں جس کی شادی ایک پاکستانی افسر سے کرائی جاتی ہے اور اسے بھارتی جاسوس بنا کر پاکستان بھیجا جاتا ہے اور اسے پاکستان کے اہم معاملات کی جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔