بالی ووڈ فلم ریس تھری کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

پیر 28 مئی 2018 18:12

بالی ووڈ فلم ریس تھری کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرل فلم ریس 3 کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔ سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں پر پابندی کے باوجود عاطف اسلم سے اپنی فلم ریس 3 کے لیے گیت گوایا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان نے اس گیت کو خود لکھا ہے جسے عاطف اسلم اور لولیا وینتر نے اپنی آواز دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ گیت سلمان خان، بوبی دیول ، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس گیت کے موسیقار وشال مشرا ہیں۔ سلمان خان نے گیت کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے مداحوں کے لیے شیئر کیا ہے جسے چند ہی منٹوں میں یوٹیوب پر 11 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سر انجام دیئے ہیں۔فلم 15 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔