ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم کی نئی جھلکیاں جاری

پیر 28 مئی 2018 18:12

ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم جراسک ورلڈ کے سیکوئل جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلماپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،ڈینیئالا پلیڈا،ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کرد ی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :