پاکستان انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے والی کامیاب ترین ایشین ٹیم بن گئی

گوروں کے دیس میں گرین شرٹس نے اب تک 52ٹیسٹ میچز میں سے 12میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کی ہار جیت کا تناسب0.545ہے جو ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے

پیر مئی 18:18

پاکستان انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے والی کامیاب ترین ایشین ٹیم بن گئی
ْ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے شکست دیکر انگلینڈ میں ہار جیت کا تناسب 0.545بن گیا ہے جو کسی بھی ایشائی ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے ساتھ پاکستان ایشائی ٹیموں میں انگلینڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والے ٹیم بھی بن گئی ہے ،گوروں کے دیس میں گرین شرٹس نے اب تک 52ٹیسٹ میچز میں سے 12میں کامیابی حاصل کررکھی ہے اور پاکستان کی ہار جیت کا تناسب0.545رہا ہے ۔انگلینڈ میں ہار جیت کا تناسب آسٹریلیا کا سب سے بہترین ہے جو 0.960جبکہ دوسری ٹیم ویسٹ انڈیز کی ہے جس کا تناسب0.882ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :