امریکی بحری جہاز کا بغیر اجازت جزائر شی شا میں داخلہ چینی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے ،

چین چین امریکی بحری جہاز کی جزائر شی شا کی حدود میں داخلے کی سخت مخالفت کرتا ہے، شی شا جزائر چین کا اٹوٹ حصہ ہیں ، امریکہ نے مذکورہ اقدام سے چین،امریکہ باہمی عسکری اعتماد ، سمندری امن و سلامتی او ربہترین نظم و نسق کو نقصان پہنچایا گیا ، ترجمان چینی وزارت دفاع وو چھیئن کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 28 مئی 2018 18:18

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز کا بغیر اجازت چین کے جزائر شی شا کی حدود میں داخلہ چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی، چین امریکی بحری جنگی جہاز کی جزائر شی شا کی حدود میں داخلے کی سخت مخالفت کرتا ہے، شی شا جزائر چین کا اٹوٹ حصہ ہیں ، امریکہ نے مذکورہ اقدام سے چین،امریکہ باہمی عسکری اعتماد ، سمندری امن و سلامتی او ربہترین نظم و نسق کو نقصان پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے کہا کہ امریکہ کا بحری جنگی جہاز ایک بار پھر بغیر اجازت چین کے جزائر شی شا کی حدود میں داخل ہو ا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل چین کے اقتدار اعلی کی شدید خلاف ورزی ہے اورچین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شی شا جزائر چین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور چینی حکومت نے انیس سو چھیانوے میں جزائر شی شا کی سمندری بنیادی لائن بھی جاری کی ۔ امریکہ نے مذکورہ اقدام سے چینی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سے چین -امریکہ باہمی عسکری اعتماد ، سمندری امن و سلامتی او ربہترین نظم و نسق کو نقصان پہنچایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :