چینی صدر کی دعوت پر کرغزستان ،قازقستان ،روس اور ایران کے صدور چین کا دورہ کریں گے

پیر 28 مئی 2018 18:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر کرغزستان ،قازقستان ،روس اور ایران کے صدور چھ سے دس جون تک چین کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سورنبے زن بیکوف،قازقستان کے صدر نور سلطان نظرباایوف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چھ سے دس جون تک چین کا دورہ کریں گے، جبکہ ایران کے صدرحسن روحانی بھی مذکورہ اجلاس کے دوران چین کا ورکنگ دورہ کریں گے۔