Live Updates

تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے، اکبر ایس بابر

ہم نے اسکی غیرملکی فنڈنگ کیخلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں،الیکشن سر پر ہیں ، کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے،فیصلے سے صادق اور امین ہونے کے دعوے سامنے آئیں گے، تحریک انصاف کے بانی رکن کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 28 مئی 2018 18:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،ہم نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے،،فیصلے سے صادق اور امین ہونے کے دعوے سامنے آئیں گے،۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی اس نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی،تحریک انصاف نے کمیٹی کی کاروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی،الیکشن کمیشن کو چاہیے سکروٹنی میں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے،تحریک انصاف نے بار بار وکیل تبدیل کیے،ہم نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے،تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن سے پہلے عوام کے سامنے آنا چاہیے،فیصلے سے صادق اور امین ہونے کے دعوے سامنے آئیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات