راجہ شیراز قمر مرحوم کے لواحقین کا وزیر اعظم کی قائم کردہ انکوایری کمیٹی پر اطمینان کا اظہار

پیر مئی 18:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء)اسسٹنٹ چیف محکمہ منصوبہ بندی وترقیات راجہ شیراز قمر مرحوم کے لواحقین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے انکی وفات پر ایمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت کے سلسلہ میں قائم کردہ انکوایری کمیٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ انکوایری کمیٹی اچھی شہرت کے حامل ڈاکٹرز پر مشتمل ہے۔

امید کرتے ہیں کہ کمیٹی میرٹ پر انکوائری کرے گی اوراپنی غیر جانبدارانہ رپوراٹ پیش کرے گی جس میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کارروای عمل میں لای جاے گی۔ لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ راجہ شیراز قمر تو واپس نہیں آ سکتے لیکن غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروای سے آئندہ کوئی قیمتی جان اس طرح ضائع نہ ہو اس لیے ذمہ داران کا تعین کرتے ہوے ان کے خلاف سخت کارروای ضروری ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نوجوان آفیسر محکمہ منصوبہ بندی وترقیات راجہ شیراز قمر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ،لاپرواہی اور غلط تشخیص کیوجہ سے وفات پا گئے تھے۔ جس پر لواحقین نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے لواحقین کی درخواست پر فوری طور پر کمیٹی تشکیل دی اور سات ایام کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ کمیٹی نے اس سلسلہ میں کام شروع کر دیا ہے اور انکوائری جاری ہے۔