آزاد کشمیر کے بجٹ کی رقم 25ارب روپے تک پہنچانے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں‘ ناصر حسین ڈار

پیر مئی 18:25

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات وٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مالیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ ہوا ہے ۔ آزاد کشمیر کے بجٹ کی رقم 11ارب سے بڑھا کر 25ارب روپے تک پہنچانے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر بحالیات آزاد کشمیر ناصر حسین ڈار نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام جلد آئینی پیکج سے متعلق خوشخبری سنیں گے ۔

(جاری ہے)

آئینی پیکج میں کشمیر ی مہاجرین مقیم پاکستان کی 12نشستوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ ناصر حسین ڈار نے کشمیر کونسل میں اصلاحات کو تاریخی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے قومی مفادات کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت اور قانون ساز اسمبلی کو بااختیار ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کشمیر کونسل کے معاملہ میں عدلیہ میں جانے کو افسوس ناک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال قبل نوا زشریف نے بھارت کے دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا تھا پاکستان ایٹمی قوت ہے اور کسی بھی قسم کا بھارتی انتہائی اقدام خود بھارت کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ۔