بجٹ میں اضافہ ‘ ریاست کو مالیاتی اختیارات ملنے سے حکومت کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں‘ چوہدری اسماعیل‘ یاسر رشید

پیر 28 مئی 2018 18:25

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے اراکین چوہدری محمد اسماعیل ایم ایل اے اور میاں یاسر رشید ایم ایل اے نے ایک کھرب 8ارب 20کروڑ روپے کروڑ روپے کے مالیاتی بجٹ کی منظوری کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اورانکی ٹیم کی شبانہ روز محنت کے نتیجہ میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ممکن ہوا ہے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں اضافہ اور ریاست کو مالیاتی اختیارات ملنے سے ہماری حکومت کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں ہمیں اپنے محکموں کی استعداد کارمیں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی ڈسپلن اپنا نا ہوگا اور کفایت شعاری کی پالیسی بھی اپنانا ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مالیاتی خود مختاری اور آئینی ترامیم کو موجودہ حکومت کا بہت کارنامہ قرار دیا ہے اور اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ تاریخ ساز عوامی بجٹ سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :