راولاکوٹ‘ غیرجریدہ فنی ملازمین کی ہڑتال تیرویں روز بھی جاری،مطالبات کے حل تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم

پیر مئی 18:25

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء)غیرجریدہ فنی ملازمین کی ہڑتال تیرویں روز بھی جاری،مطالبات کے حل تک ہڑتال جاری رکھنے کیلئے پرعزم۔مرکزی تنظیم غیرجریدہ فنی ملازمین برقیات کی کال پرہڑتال بارویں روزبھی جاری رہی ہڑتالی کیمپ میں دیگرملازم تنظیموں کے عہدیداران کی شرکت اورمکمل تعاون یقین دہانی ۔ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاکہ ہمارے جائزاورتعلیم شدہ مطالبات جن میں بنیادی مطالبات ملازمین کی اپ گریڈیشن اوررسک الائونس ہیں۔

(جاری ہے)

جب تک ہمیں حکومت وقت ان دومطالبات کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی ہماری ہڑتال اسی طرح جاری رہے گی۔ہم اس باراعلیٰ حکام کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آنے والے ہم اپناحق لے کرہی اب کام پرجائیں گے ۔ہڑتالی کیمپ سے الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدرطاہراسحاق نے اظہاریکجہتی کیااوردھرنے میں بیٹھے ملازمین کے لیے ایک عددٹینٹ بھی دیاہڑتالی پروگرام سے مرکزی صدرغیرجریدہ ملازمین برقیات اعجازشاہ سوارضلعی صدرعبدالقیوم خان مرکزی صدرملازمین درجہ چہارم خالدمحمودخان شاہدخان دائودرفیق طالب بشیرشوکت شاکرعمران خالدطارق ضیاء لیاقت محموداوردیگرمقررین نے خطاب کیا