مسلم لیگ ن کا برسراقتدار آنا ممکن نہیں رہا‘ تاحیات نااہل شخص کے نام کی جماعت کیسے زندہ رہ سکتی ہے‘ آزاد کشمیر میں(ن)لیگ حکومت نے کوئی قابل ذ کر کام نہیں کیا

پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نیو سٹی میرپور میں افطار ڈنر سے خطاب

پیر مئی 18:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تین دن بعد مسلم لیگ ن کی وفاق میں حکومت ختم ہو جائے گی نواز شریف کے ملکی سلامتی کے خلاف بیانیہ نے عوام میں اس قدر نفرت پیدا کر دی ہے کہ اب دوبارہ مسلم لیگ ن کا برسراقتدار آنا ممکن نہیں رہا ویسے بھی جو شخص تاحیات نہ ممبر اسمبلی بن سکتا ہو اور نہ ہی جماعت کا صدر اس شخص کے نام کی جماعت کیسے زندہ رہ سکتی ہے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو دو سال ہونے کو ہیں لیکن تاحال اس حکومت نے ریاست کے اندر تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی اور بے روزگاری کے عملی خاتمہ کے لیے کوئی قابل ذ کر و قابل قدر کام نہیں کیا وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باوجود یہ حکومت میرپور کے ایک انچ حصہ میں سوئی گیس نہیں دے سکی میرپور میں سوئی گیس میرے دور حکومت میں آئی 17 سال گزر گئے مگر بعد میں آنے والے حکمران بن خرماں نیو سٹی سمیت میرپور کے کسی علاقے میں سوِئی گیس کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سٹی میرپور میں چوہدری محمد صدیق کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد صدیق محمد منشا ماواں شبیر خواجہ شہزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا چوہدری محمد صدیق نے اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریاست کے اندر انڈسٹری زون میرے دور میں قائم ہوا تاکہ یہاں سے بے روزگاری کا خاتمہ کر کے ترقی کا جال بچھایا جا سکے مگر وہ چل نہ سکا موجودہ حکومت نے انڈسٹریل زون کو تباہ کر دیا ہے وعدے کے باوجود رمضان شریف کے مقدس ماہ میں فورس اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے میرپور میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا شہریوں کی اکثریت ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے میرپور کے اندر موجود اداروں میں خلاف میرٹ کام ہو رہا ہے منگلا ہاوسنگ اتھارٹی میں درجن کے قریب پوسٹیں ہیں جن پر اگر خلاف میرٹ اور خلاف ضابطہ بھرتیاں ہوئیں تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا انتظامیہ میرٹ کی پامالی ترک کرے ورنہ میرے حکم پر میرپور میں ٹائیگرز فورس کسی وقت حرکت میں آ۔

سکتی پی ٹی آئی کشمیر برسراقتدار آ کر ریاست کے اندر تعمیر و ترقی کے حقیقی میگا پروجیکٹ شروع کرے گی انڈسٹریل زون کو فعال کر کے بے روزگاری کا خاتمہ یقینی بنائے گے موجودہ دور میں تمام لوگوں کو سرکاری ملازمتیں دینا ممکن نہیں رہا ویسے بھی سرکاری ملازمتوں پر وزیر مشیر ہاتھ صاف کر جاتے ہیںحکومتی غفلت سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے سی پیک منصوبے کے ثمرات سے ریاست کی عوام مستفید نہیں ہو سکی ہم یہاں موٹر وے بنائیں گے سی پیک منصوبہ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا نیو سٹی کے باسی موجودہ حکومت کے امتیازی سلوک کی وجہ سے جن زہرہ گداز مسائل کا شکار ہیں وہ میرے علم ہیں افطار ڈنر کے موقع پر نیو سٹی کے عوام کو خوشخبری دے کر جا رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نیو سٹی کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل کر کے حل کیے جائیں گے۔

۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف اس دفعہ بھاری اکثریت سے جیتے گی مسلم لیگ ن آپس میں اختلافات کا شکار ہو چکی ہے پیپلز پارٹی پنجاب میں مقابلے کی پوزیشن میں نہیں عمران خان کی عوامی مقبولیت کے آگے کوئی جماعت ٹھہر نہیں سکے گی وہ عوامی طاقت سے وزیراعظم بنیں گے ۔