ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی آزادکشمیر بننے پر آبائی ضلع ہٹیاں بالا میں جشن کا سماں

پیر مئی 18:25

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2018ء) ممبراسمبلی حلقہ نمبر چھ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی آزادکشمیر بننے پر ان کے آبائی ضلع ہٹیاں بالا میں جشن کا سماں کارکنان مسلم لیگ(ن)کا وزیراعظم آزادکشمیر سے اظہار تشکر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن)سیدعجائب ہمدانی،سید تصویر نقوی،سردارسعیدظفرعباسی،سردار وقار ہدایت گجر،سید زاہد ہمدانی،ممبرمرکزی مجلس عاملہ اسلم کاظمی،نمبرادر حمید لودھی ودیگر نے کہا کہ ممبراسمبلی حلقہ نمبر چھ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی آزادکشمیرمنتخب ہونا باعث اعزاز ہے موصوف کی قربانیاں جماعت کے لیئے ناقابل فراموش ہیںان کو چیئرمین پی اے سی بننے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :