کشمیری قوم مسلم کانفرنس کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہے‘ بجٹ میں میرپور کو نظر انداز کر نا قبول نہیں ‘ حاجی عبدالقیوم قمر

پیر 28 مئی 2018 18:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما سابق امیدوار قانو ن سازاسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان نے اسمبلی میں بجٹ سیشن میں جو گفتگو کی عوام کی ترجمانی ہے کشمیری قوم آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں بجٹ میں میرپور کو نظر انداز کر نا قبول نہیں اہلیان میرپور نے منگلا ڈیم کی شکل میں دوہری قربانی دی منتخب ممبران اسمبلی کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے میرپور شہر کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں حکومت آزاد کشمیر مہاجرین کی آباد کاری کویقینی بناتے ہوئے پائی جانے والی احساس محرومی کا ازالہ کرئے میرپور شہر کے عوام اور نوجوانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا قابل مذ مت ہے پڑھے لکھے نوجوان مسائل کا شکار ہے جن پر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی یوتھ نسل کی بہتری اور آنے والے حالات میں نوجوان نسل کو ملکی سلامتی جیسے معاملات سے آگاہی بہت ضروری ہو چکی موجودہ حالات میں تحریک آزادی کشمیر سے نوجوان نسل کی آگاہی بہت ضروری ہے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان سر پہ کفن باندھ کر تحریک آزادی کشمیر کو منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے جان کی قر بانی دے رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر جسے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ کہا جاتا ہے میں تحریک آزادی کشمیر سرد کانے میں دھکیلنے کا سلسلہ جاری ہے نوجوان معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانو ن سازاسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ہیں ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد ،ظلم ،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ۔اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اس مسئلہ کا اصل حل ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل ہے جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیںکیا ۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانو ن سازاسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قتل ہونیوالی ننھی آصفہ کا واقعہ عالمی برادری کے ضمیر کو چیخ چیخ کر جھنجھوڑ رہا ہے، بھارتی انتہا پسندوں سے اب معصوم کلیاں بھی محفوظ نہیں رہیں، انڈین انتہاء پسند انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں، ایسے وقت پر بھی اگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے چپ کا روزہ نہ توڑا تو دنیا میں قیام امن ایک خواب کی صورت اختیار کر جائے گاآزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں